مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)لیکچرار جامعہ کوٹلی شعبہ زوالوجی شبانہ ریاض نے جامعہ کوٹلی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔شبانہ ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائر راجہ ریاض احمد کجلانی کوٹلی والوں کی دختر ہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ شبانہ ریاض نے یہ کامیابی اپنے والدین کے نام کردی۔
تفصیلات کے مطابق 17اپریل کو جامعہ کوٹلی آزادکشمیر میں کانووکیشن 2025کا انعقاد کیاگیا۔ کانووکیشن میں ڈگریز حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کو صدر ریاست آزادکشمیر وائس چانسلر جامعہ کوٹلی نے مبارکباد پیش۔
اس کانووکیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریٹائرڈ صحت عامہ آزادکشمیر راجہ ریاض احمد کی دختر نے ایم فل زوالوجی میں امتیازی نمبروں کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔
صدر ریاست وائس چانسلر جامعہ کوٹلی کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔ایم فل سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ شبانہ ریاض جامعہ کوٹلی شعبہ زوالوجی میں لیکچرار کے طورپر تعینات ہیں۔
اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کررہی ہیں۔ آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں سے نکل کر ایم فل تک کی ڈگری حاصل کرنے والے ایسے طلباء و طالبات معاشرے کا فخر ہیں۔
شبانہ ریاض ایم فل کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ چانسلر وائس چانسلر نے تمام کامیاب ہونے والے سکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد کرنے اور ا س سفر کو جاری رکھنے کا کہا ہے۔