وادی لیپہ: پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ کے خوبصورت سیاحتی مقام رینج کولہ کرکٹ گراؤنڈ میں بابائے کرناہ ملک منور اعوان مرحوم کرکٹ ایڈیشن 4 کا شاندارآغاز ہوگیا۔
افتتاحی تقریب میں عسکری قیادت ،بلدیاتی نمائندگان ،صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے شرکت کی،رواں برس ویلی بھر سے 12 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی میچ کشمیر رائزنگ اسٹار اور شعیب شہیدکرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا، رائزنگ اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز بنائے ۔
شعیب شہید کلب کی ٹیم 72 رنز پر آؤٹ ہو گی، رائزنگ اسٹار نے شعیب شہید کو 50 رنز سے شکست دی، رائزنگ اسٹار کے بیٹر فرخان صمد نے 45 رنز سکور کئے اور میں آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ کے خوبصورت سیاحتی مقام پر ہفتہ کرکٹ میلہ لگا رہے گا جس سے نوجوانوں کو بھرپور صحتمند تفریح کا موقع میسر آئیگا۔
مقامی لوگوں نے افتتاح تقریب میں شریک ہو کر پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا کہ پاک فوج ہر میدان میں عوام کی خدمت کیساتھ نوجوانوں کو مواقع فراہم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھمبر کرکٹ لیگ کا آغاز، سٹیڈیم کی رونقیں بحال، 8 ٹیمیں حصہ لینے کیلئے تیار