ہٹیاں بالا ، وادی نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کےضلعی ہیڈ کو ارٹر ہٹیاں بالا میں ضلعی انتظامیہ , انجمن تاجران , سول سوسائٹی اور محکمہ تعلیم کے زیر انتظام پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی ڈی سی آفس سے عدالت بازار تک نکالی گئی، ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاءپاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فوج زندہ باد، عاصم منیر قدم بڑھائو ہم تمارے ساتھ ہیں جیسے نعرے لگارہے تھے ۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری محافظ ہے ، ملک کی خاطر جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
ادھر وادی نیلم میں بھی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گا کے عنوان سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی جہدوجہد آ زادی اور پاک فوج کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف کی کشمیریوں کے ساتھ دلی وابستگی اور پرعزم جہدوجہد کی حمایت پر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالہ سے ریلیاں نکالی گئیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک فوج ہماری محافظ ہے، شہداء کی توہین برداشت نہیں کریں: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ
اٹھمقام شاردہ کیل اور ہلمت میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، ڈپٹی کمشنرنیلم ندیم احمد جنجوعہ نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے ملک کی سلامتی پاک فوج کے ذ مہ ہے۔
پاک فوج کے تمام آفیسرز اور جوان جو پیشہ ورانہ امور میں دن رات کوشاں ہیں ان کے ساتھ ریاست پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور رہے گا۔
وادی نیلم کے عوام اور افواج پاکستان نے سرحدوں کےدفاع کے لئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ جنگیں لڑی ہیں ۔
ان جنگوں میں جہاں افواج پاکستا ن کے سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا اسی طرح بلا معاوضہ اہلیان وادی نیلم کے مرد وزن نے بھی اپنا خون پیش کیا ۔