کراچی: پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے فروری 2025 میں اپنی مقبول گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا تھا۔
کمپنی کے نمائندے نے بتایا تھا کہ “آلٹو VXR ماڈل میں نئی خصوصیات جیسے ABS بریکس اور پاور ونڈوز شامل کی جا رہی ہیں تاہم اب نئے جدیدفیچرز کے ساتھ یہ گاڑی مارکیٹ میں آ گئی ہے
سوزوکی آلٹو میں شامل کی گئی نئی خصوصیات
پچھلے دروازے پر ایمبلم کی جگہ کی تبدیلی ، سیٹ بیلٹ باندھنے کا الارم ، سامنے دائیں سیٹ بیلٹ پری ٹینشنر ، فرنٹ سیٹ بیلٹ ریمائنڈر ، ISO-FIX چائلڈ سیٹ اینکرز ، بیک ڈور گارنش تمام ویرینٹس میں دستیاب ہیں ۔
پاور ونڈو سوئچ کی لائٹنگ – VXR MT اور VXR AGS میں، فرنٹ و ریئر پاور ونڈوز – VXR MT اور VXR AGS میں، سیفٹی پنچ گارڈ (ڈرائیور ونڈو کیلئے) – VXR MT اور VXR AGS میں، آٹو ونڈو اپ اینڈ ڈاؤن (ڈرائیور کیلئے) – VXR MT اور VXR AGS میں اور ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم) – اب VXR MT ماڈل میں دستیاب ہیں جبکہ سائیڈ ٹرن لیمپ – صرف AGS ویریئنٹ میں دیا گیاہے ۔
آلٹو VXR MT کی پرانی قیمت 27لاکھ 7ہزارروپے تھی، جو اب بڑھا کر 28لاکھ 27ہزار روپے کر دی گئی ہے، یعنی ایک لاکھ 20ہزارروپے کا اضافہ کیا۔
آلٹو VXR AGS کی قیمت 28لاکھ 94ہزارروپے سے بڑھا کر 29لاکھ 89ہزارروپے کر دی گئی ہے، جس میں 95ہزارروپے کا اضافہ ہوا۔
آلٹو VXL AGS کی قیمت 30لاکھ 45ہزارروپے سے بڑھا کر 31لاکھ 40ہزارروپے کر دی گئی ہے، یعنی اس میں بھی 95ہزارروپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سوزوکی کی آلٹو کار مہران ماڈل بند ہونے پر سب سے سستی کار شمار کی جاتی تھی لیکن اب اس کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا جس سے یہ بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔