میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ ان لینڈ ریو نیو (ساؤتھ زون) کی مارچ کوارٹر2025تک کے تفویض کردہ ٹارگٹ اور حاصل کردہ آمدن کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں مارچ کوارٹر2025تک کے تفویض کردہ ٹارگٹ اور حاصل کردہ ٹیکسز کی بابت تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرکاء میٹنگ جن میں ڈپٹی کمشنرمحکمہ ان لینڈ ریو نیو بھمبر، ان لینڈ ریو نیو آفیسر کوٹلی، چکسواری، ڈڈیال اور ضلع میرپور کے تمام آفیسرا ن نے شرکت کی۔
شرکاء نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹارگٹ اور آمد ن کا تقابلی جائزہ پیش کیا جس پر کمشنر ان لینڈ ریو نیو نے اطمینان کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ مالی سال2024-25کا آخری کوارٹر کا آغاز ماہ اپریل سے ہو چکا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔محکمہ ان لینڈ ریونیو کا ایکشن،ٹیکس چوری پر کے ایف سی میرپور کا شٹر ڈاؤن کردیاگیا
مالی سال کے اختتام تک تفویض کردہ ٹارگٹ کو کامیابی کے ساتھ ہر حال میں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں۔
محکمہ ان لینڈ ریو نیونے نئے ٹیکس گزاران رجسٹرڈ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ محکمہ ان لینڈ ریو نیو ساؤتھ زون کا مارچ 2025تک کے کوارٹر تک تفویض شدہ ٹارگٹ41ارب 18کروڑ تقریباًروپے بنتا ہے۔
جس کے مقابلے میں محکمہ ان لینڈ ریو نیو(ساؤتھ زون) نے کل آمدن مبلغ 44ارب 36 کروڑ روپے ٹیکسز وصول کی۔
جو کہ 3ارب18کروڑ روپے زائد بنتی ہے اور مالی سال2023-24کے مارچ کوارٹر تک کی حاصل کردہ آمدن سے مبلغ 5ارب 92کروڑ روپے کی بیشی پر ہے جو کہ ایک تاریخ ساز کامیابی اور محکمہ آفیسران و اہلکاران شبانہ روز و ہمہ وقت محنت کا نتیجہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔محکمہ ان لینڈ ریونیو آزادکشمیر نے آٹومیشن سسٹم میں نئے فیچرز متعارف کروادیئے
میٹنگ کے دوران کمشنر محکمہ ان لینڈ ریو نیو نے تمام سرکل آفیسران کی جانب سے AJK POSانوائسنگ سسٹم کے کامیاب نفاذ پر مبارکباد پیش کی اور اس سسٹم کی فیلڈ نگرانی جس طرح محکمانہ ٹیم سر انجام دے رہی ہے، وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے اظہار کیا کہ اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ اس انوائسنگ سسٹم کے نفا ذسے قبل متعلقہ بزنس سٹورز /برانڈزکی جانب سے ٹیکس ادائیگی ان کی سیلز سے مماثلت نہ رکھتی تھی جبکہ POSانواسنگ سسٹم کی بدولت نہ صرف سیلز ٹیکس وصول میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے بلکہ قانون کی پاسداری بھی عمل میں آئی ہے۔
کمشنر ان لینڈ ریو نیونے تمام سر کل آفیسران کو تاکید کی کہ امسال تفویض کردہ ٹارگٹ کو پورا کرنا ہر سرکل کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام محکمانہ ٹیم کو چاہیے کہ وہ پوری لگن، محنت اور جانفشانی سے کام کر تے ہوئے زیادہ سے زیادہ مالیہ سرکار کی وصولی کو یقینی بنائیں۔