iran forn minister

امریکہ کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں نہیں ہوگا، جگہ کی تبدیلی پر ایرا ن کا اظہار برہمی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں نہیں بلکہ اٹلی میں ہوگا جس پر ایران نے سخت تنقید کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے جگہ تبدیل کرنا پیشہ ورانہ غلطی تھی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے مقام کو گول پوسٹ میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔ میچ سے قبل گول پوسٹ کو تبدیل کرنے سے شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ یہ مذاق بنا دیا گیا ہے۔جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تھا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔عمان میں امریکہ ایران مذاکرات کاپہلا دور، مختصر بات چیت،اگلی میٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور عمان کی میزبانی میں دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔

مسقط کو جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے بھی چنا گیا تھا، جو ہفتے کو ہونے والے تھے، لیکن مقام اچانک تبدیل کر دیا گیا۔

امریکہ اور عمان کی جانب سے ایران جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے جگہ کی تبدیلی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Scroll to Top