بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)تحصیل برنالہ کے دور افتادہ اور پسماندہ ایریا نالی میں پاک فوج کی مقامی باغسر بٹالین اور ضلعی محکمہ صحت، بھمبر کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 311 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں مایا ناز ڈاکٹرز نے حصہ لیا جن میں ریجیمینٹل میڈیکل آفیسر کیپٹن ڈاکٹر احسن نواز، ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایمان رؤف اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز شامل ہیں۔115 خواتین، 87 مرد حضرات اور 109 بچوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
مریضوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی عمر رسیدہ افراد نے سفری مشکلات کی وجہ سے میڈیکل کیمپ لگانے پر ڈسٹرکٹ میڈیکل افیسر بھمبر ارم بتول اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کیپٹن ڈاکٹر احسن کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے جزبے سے سرشار ہوں اور اپنے بزرگوں اور ماوں بہنوں بچوں کی خدمت کر کے دلی خوشی ہوئی۔
مقامی ڈاکٹر ایمان راوف نے کہا اپنے پسماندہ علاقہ میں مریضوں کی خدمت کرنا خواہش تھی جو پوری ہوئی اور دلی سکون ملا اس موقع پر ایل ایچ وی سندس، انچارج BHU محمد رشید بھی موجود تھے۔
آزادکشمیر میں سونے کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ، 3لاکھ 47 ہزار روپے ریکارڈ