اسلام آباد میں تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے کانفرنس 15 سے 16 اپریل تک ہوگی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کاانعقادواقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی ۔

کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں15 سے16اپریل کواسلام آبادمیں منعقدہو گی۔

کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈاسٹیبلیٹی میں منعقدہوگی ۔ دوروزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسنیئر حکام شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے،کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کے عنوان سے منعقد کی جائے گی ،،

یہ کانفرنس جرمنی کے شہربرلن میں 13تا 14 مئی 2025 کو ہونیوالی امن مشن کانفرنس کی بنیاد رکھے گی ۔کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے کردار پر بھی بات ہو گی ۔

کانفرنس میں اقوامِ متحدہ امن مشنز کی حمایت میں علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کے کردار پر بھی بات ہوگی ۔ امن مشن کی مؤثرکارکردگی اور پائیدارومستقل امن کیلئے ایک مربوط حکمتِ عملی پربھی بات کی جائےگی

یہ اجلاس اقوامِ متحدہ امن مشنز میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنےکاایک اہم موقع فراہم کرےگاپاکستان اقوام متحدہ مشنز میں ایک اہم اور نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والا ملک ہےگزشتہ کئی سالوں سے پاکستان نے 48 اقوامِ متحدہ مشنز میں 2,35,000 امن دستے بھیجے181پاکستانیوں نےعالمی امن و سلامتی کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاکانفرنس کی میزبانی پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ وابستہ عزم کی عکاس ہے
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی بلاول بھٹو کو دوربارہ چیئرمین پیپلزپارٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش

Scroll to Top