dr mushtaq

جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس کی اراضی کا انتظام نہ ہونے پرڈاکٹر مشتاق کی احتجاجی تحریک کی دھمکی

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیروگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس کیلئے دو ہفتوں میں اراضی کا انتظام نہ کیا گیا تو عوام کو لے کر سڑکوں پر نکلوں گا۔

یونین کونسل سینا دامن کے دورہ کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ 15برس تک زمین کا انتظام نہ کرنا طلباء اور طالبات کے تعلیمی حق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سینا دامن مسائل کا شکارہے،سیناسے دامن،گھڑنگ ،سم ،نانڈر سمیت دیگر علاقوں کو ملانے والی روڈ جس پر ہزاروں افرادسفرکرتے ہیں 77برسوں سے کچی ہے ۔

سینادامن میں بی ایچ کیو میں آج تک کوئی ڈاکٹر نہیں آیا،مڈل سکول ہے کسی نے اس کوہائی نہیں کیا،پانی کی بوند بوند کیلئے لوگ ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچیاں اور بچے تعلیم سے محروم ہیں ،عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، کیایہاں کے لوگ ریاست کے شہری نہیں ہیں، ان کے ساتھ یہ سلوک جماعت اسلامی برداشت نہیں کریگی۔

ڈاکٹر مشتاق خان نے کہاکہ حلقہ چھ کے عوام بنیاد ی انسانی سہولیات سے محروم ہیں باری اقتدار میں رہنے والوں میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی حکمران عوام کو فراہم نہ کرسکے۔

اربوں روپے کے بجٹ کھانے والوںکو اب عوام قبول نہیں کریںگے،ریاستی بجٹ دیانتدار لوگوں کے ہاتھ میں ہوتو مسائل حل ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی باطل نظام اور اور کی محافظ قیادت کو گھر بھیجنے کے لیے نکلی ہے ،اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام ہی عوام کو سکھ دے سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے زیراہتمام پرچم کشائی،پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنائیں گے،ڈاکٹر مشتاق

Scroll to Top