دہائیوں سے تاخیر کا شکار رٹھوعہ ہریام پل کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری

میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل )رٹھوعہ ہریام پل جو کئی دہائیوں سے تاخیر کا شکار رہا، اب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری
انوارالحق کی قیادت میں تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

پل پر کام کا آغاز2011میں ہوا مگرمالی اور عدالتی تنازعات کے باعث 2015 میں یہ منصوبہ رک گیا تھا،اب ایکنک سے اضافی فنڈ کی منظوری کے بعد 20جنوری2025 کو کام دوبارہ شروع ہوا۔

پاکستان کی قومی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو اوجدید جرمن ساختہ مشینری کے ذریعےدلدلی زمین میں ستونوں کی کھدائی میں مصروف ہے ۔

ماہرین کے مطابق ہی مشینری خاص طور پر کیچڑ والے علاقوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پل کا آخری 125 میٹر حصہ بیلنس برج سسٹم کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ پانی کی سطح میں اتارچڑھا ئو اورسیلابی ریلوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔رٹھوعہ ہریام پل کا کام شروع ہوچکا، جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا،صدر آزاد کشمیر

ابتدائی طورپر اس منصوبے کا تخمینہ 1.3ارب روپے تھامگر وقت گزرنےکے ساتھ اوررکاوٹوں کے باعث اب یہ لاگت 9ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔

حکومت نےپل کی جلد تکمیل کے لئے 5.5ارب کی دوبارہ منظوری دے دی ہے ،شہریوںکا کہنا ہے کہ پل مکمل ہونے سے میر پور سے اسلام گڑھ چکسواری اور دیگر علاقوں کا سفر مختصر ہوجائے گا۔

وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منصوبہ مزید تاخیر شکار نہیں ہوگااور 2026 تک اس کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

Scroll to Top