مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )مظفرآباد کے مشہور کاروباری اداروں نے مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت کیلئے درخواست فارم جمع کروانا شروع کرد ئیے۔
درخواست فارم چیمبر آفس میں محترمہ نازش نثار ایمبسٹر مظفرآباد چیمبر نے صدر مظفر آبادچیمبر خواجہ احتشام ، چیئرمین ہوٹل اینڈ ریسٹوران،شادی ہالز،صدر ٹورازم انڈسٹری مظفرآباد چیمبر کی موجودگی میں وصول کیے۔
مظفرآباد چیمبر کو حافظ سیورفوڈز، حافظ ڈیریز کے مالکان افتخار احمد،راجہ ثاقب کی جانب سے اور حافظ بیکرز کی طرف سے راجہ علی افتخار احمد،رائیل کانٹیننٹل ہوٹل پلیٹ کی طرف سے ابرار احمد بٹ، رائیل کانٹیننٹل ہوٹل گوجرہ کی طرف سے محمد صغیر خان اور خدیجہ بوتیک راہ کی طرف سے محمدارشاد خان کے کاغذات موصول ہوئے۔
اس موقع پرصدر مظفرآباد چیمبرآف کامرس نے راجہ الیاس خان کا شکریہ ادا کیا اور نئے بننے والے ممبران کوخوش آمدید کہا اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ بہت جلد مظفرآباد چیمبر آف کامرس گروپ ایسوسی ایشن ٹورازم کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کرے گی۔