ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا،پہلی پوزیشنز مظفرآباد کے ادار ے لے گئے

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج کے مطابق جماعت ہشتم میں سے پہلی پوزیشنز مظفرآباد کے اداروں کے طلبہ لے گئے ۔

علی اکبر اعوان ہائی سکول چھتر دومیل کے طالبعلم ایاز احمد ولد محمد سفیر رول نمبر 14919نے 706نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
اجالا سکول سینٹر پلیٹ کی طالبہ جنت فاطمہ ولد راجہ زاہد عزیز ترک رول نمبر 14338 نے بھی706 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
علی اکبر اعوان ہائی سکول چھتر دو میل کے ہی طالبعلم اخلاق یاسر ولد یاسر خان رول نمبر 14866نے 701 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھتر دومیل کی طالبہ آئمہ مقصود ولد محمد مقصود نے رول نمبر 15039 نے 697 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں ۔

اسی طرح جماعت پنجم کے رزلٹ کے مطابق شاہین فائونڈیشن سکول رحیم کوٹ کے طالبعلم طلال اکبر چوہدری ولد نادر حسین رول نمبر7819 نے 508 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔حویلی ایلیمنٹری بورڈ نتائج، ہشتم کی طالبہ عائزہ بتول پہلی ،پنجم کی اریشہ اسحق نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی

گورنمنٹ ہائی سکول جی ایچ ایس ایس راجپیاں سکول کی طالبہ صائمہ صدیق ولد محمد صدیق رول نمبر 2152 نے 497 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

الحبیب سائنس کالج مظفر آباد کی طالبہ نور العین فاطمہ ولد خالد محمود رول نمبر 5018 بھی497 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں ۔

شاہین فائونڈیشن سکول رحیم کوٹ کی طالبعلم سردار راحیل قمر ولد محمد سعادت رول نمبر 7816 نے 495 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبا ت نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے بھر پور محنت کریں گے ۔

Scroll to Top