باغ واقعہ کے بعد عوام میں غم وغصے کی لہر،سڑک بند کردی، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز )باغ پتراٹہ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر کے جاں بحق ہونے کے بعد عوام میں غم غصے کی لہر دوڑ گئی ، شہریوں نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے ،دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغ واقعہ کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ ہے سڑک بند کردی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں اور مسافروںکوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ موقع سے غائب ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ جاں بحق زاہد رزاق کی ایف آئی آر درج کی جائے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔باغ،سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی، راہگیر جاں بحق

واقعہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کیونکہ واقعہ میں مبینہ طور پر پولیس اتھارٹی ملوث ہے اس لئے خدشہ ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیق نہیں کرینگے۔ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو ہیڈ جج کرے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

واقعہ کے مطابق ایس ایس پی راولاکوٹ اور ایس ایس پی باغ کی نگرانی میں پولیس ٹیم ملزم زرنوش کی تلاش کیلئے جا رہے تھے کہ بمقام پتراٹہ موڑ ملزمان زرنوش وغیرہ نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو کانسٹیبل محمد فاروق و محمد اریب زخمی ہوئے اور اور ایک موٹر سائیکل سوار راہگیر زاہد قریشی زخمی ہوا۔

زخمی راہگیر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف باغ اور راولاکوٹ پولیس کی ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

Scroll to Top