سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی تشہیر ،پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر کا کارروائی کاانتباہ

مظفرآباد:آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن نے سوشل میڈیا پر گروپس اور پیجز پر غلط معلومات پھیلانے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا ۔

آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی پریس یلیز میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر AJKPSC یا اس سے ملتے جلتے ناموں سے گروپ قائم کئے گئے ہیں۔

گروپس میں آئے روز ادارہ ہذا سے متعلق ( شیڈول و دیگر معلومات ) کی نسبت طرح طرح کی افواہوں کی تشہیر کی جاتی ہے جس وجہ سے اُمیدواران اور عوام الناس میں غلط فہمی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا سوشل میڈیا پر کوئی Page یا Group نہ ہے، جملہ متذ کرہ گروپ فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کے نام یا ملتے جلتے ناموں سے قائم گروپ ہاکو از خود فوری طور پرختم کر دیں۔

بصورت دیگر ادارہ تحت ضابطہ سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔

ادارہ سے متعلق جملہ معلومات ( شیڈول ، پریس ریلیز ، ہینڈ آؤٹ وغیرہ ) کمیشن کی ویب سائٹ www.ajkpsc.gov.pk پر جاری کی جاتی ہے۔

پی ایس سی کا مزید کہنا ہے کہ امید واران اور عوام الناس کسی بھی معلومات کیلئے صرف متذکرہ ویب سائٹ پر ہی انحصار کریں۔ مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات کار میں -920207-920203-920208-920212-920205-920214 نمبرات پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top