بھمبر کرکٹ لیگ کا آغاز، سٹیڈیم کی رونقیں بحال، 8 ٹیمیں حصہ لینے کیلئے تیار

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)بھمبرسٹیڈیم میں کرکٹ لیگ کا آغاز، ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نےچیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف،سپانسپراورسیز کشمیری محمدعتیق کے ہمراہ افتتاحی شاٹ لگایا،ٹرافی کی نمائش اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

کرکٹ لیگ کا آغاز،بھمبرسٹیڈیم کی رونقیں بحال،کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، 8 ٹیمز حصہ لیں گی۔ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشدمحمود جرال نےچیئرمین ضلع کونسل، اورسیز کشمیری محمدعتیق کے ہمراہ افتتاحی شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔

ڈھول کی تھاپ پر معززمہمانوں کا ہار ڈال کر استقبال کیاگیا ۔ سپورٹس کے شاندار میلے پر شائقین نے منتظمین کو سراہا۔

ننھے طالب علموں نے ٹیمز کے سکواڈ کو لیڈ کیا کشمیری و پاکستانی پرچم لہرائے گئے ،ماسٹرمحمد خان مرحوم کی یاد میں منعقدہ سپر لیگ بھمبر ایڈیشن دوئم میں شامل تمام 8 ٹیمز کی کٹس رونمائی کی تقریب کچھ دن قبل ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں منعقد ہوئی تھی،ٹورنامنٹ 18 مئی تک جاری رہے گا۔۔

شان بیکرز بھمبر کی طرف سے حاضرین کے لئے خاطر تواضع کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بھمبرمحمد عیص بیگ ،پرنسپل پروفیسرطارق بھٹی انسائیٹ ماڈل کالج ، ڈی ای اومحمدشفیق اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر بھمبر کمال سبحانی،سینیرصحافی ناصرشریف بٹ،ڈی آئی او عدنان مختارسمیت شریک ہوئے۔۔

نوجوان صحافی اعجازافضل نے کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دیئے،محکمہ سپورٹس کے ملازم گوگا نے ڈانس نے کھلاڑیوں کے جوش وجذبہ میں اضافہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے شاندار ایونٹ پر شاباش دی۔

منتظمین،میڈیا کو سراہا،ضلعی انتظامیہ کی طرف سےتمام ترتعاون دینے کا عندیہ دیا،وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی سپورٹس کے حوالے سے گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا فلڈ لائٹس،سپورٹس کمپلیکس دینے پر سراہالیگ کوکامیاب بنانے میں تمام محکموں کی طرف سے تعاون کا اعلان کیا ۔

خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر کا کہنا تھا کہ بھمبر میں لیدر بال کی اس طرز کی لیگ ہونا نہایت خوش آئند بات ہے. نوجوانوں کو ایک مثبت اور صحت مندانہ سرگرمی کی طرف راغب کرنے کے لیے ایم خان کی یہ کاوش قابل ستائش اور لائق تحسین ہے۔۔

انھوں نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایم خان سپر لیگ کی انتظامیہ کے کرکٹ کیلئے کیے گئے اقدامات کرکٹ کیلئے لگن اورجذبے کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر نے ایم خان سپر لیگ کی مینجمنٹ کو لیگ کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دھانی کروائی جس پر ایم خان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔۔

مزید انکا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر کھیلوں کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے اور اس سطح کے بہترین ایونٹ مزید آرگنائز کریں گے۔

اے ڈی سپورٹس کمال سبحانی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکی ذاتی کاوشوں سے سپورٹس کمپلیلس کا 111 کنال رقبہ منظور ہوا باونڈری وال بھی بن گئی۔انجنئیرحسیب الرحمان نے بھی خطاب میں ایسے ایونٹ کو سراہا۔
پاکستانی مصنفہ انیلہ بخاری کا بڑا اعزاز، انٹرنیشنل ایکسیلنسی ایوارڈ مل گیا

Scroll to Top