پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے42اوورز میں پاکستان کو 265 رنز کا ہدف دیدیا۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جارہا ہے،گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں گزشتہ روز بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی تھی۔
تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے اسے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنزبنائے۔
تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔