آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،غیر معیاری گھی ، آئل کی بڑی کھیپ ضبط

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے برارکوٹ کے مقام پر ناکہ لگاتے ہوئے غیر رجسٹرڈ غیر معیاری گھی، آئل کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کے مطابق فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اور غیر معیاری غیر رجسٹرڈ گھی کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ،فوڈ اتھارٹی کی موبائل لیبارٹری بھمبر پہنچ گئی،ملاوٹ مافیا کا گھیراتنگ

انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنا قانونا جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Scroll to Top