سماہنی،گرفتار گرانفروشوں کو زبردستی چھڑوانے والے تاجروں کیخلاف مقدمہ درج

سماہنی:29 رمضان المبارک کو تجارتی مرکز پونا میں گرفتار تاجروں کو پولیس کی گاڑی سے زبردستی اتارے جانے کے معاملے پر سرکار بذریعہ اسسٹنٹ کمشنرحسام ساجد کی مدعیت میں مقدمہ زیر دفعات 341/147 149/353 186/225 APC درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں متعدد تاجروں کو نامزد کر دیا گیا ،مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ نامزد ملزمان نے گرفتار گرانفروشوں کو سرکاری گاڑیاں زبردستی روک کر اتارا اور جھتے کی صورت میں حملہ آور ہوئے۔

نامزد ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی اس پر تھانہ پولیس چوکی نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دوسری طرف اس سارے واقعے پر انجمن تاجران تحصیل سماہنی یا انجمن تاجران پونا کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ29رمضان المبارک کو سماہنی پونا بازار میں مشتعل شہریوں نے گرفتار گرانفروشوں کو پولیس کی گاڑی سے زبردستی نکال لیاتھاجس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلرز ایسوسی ایشن پر لاٹھی چارج،عوامی ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ کو 5دن کا الٹی میٹم دے دیا

Scroll to Top