آئندہ3 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے اگلے 3 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھا گیا 

جبکہ  آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے  اور گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت 313 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر کردی تھی۔