سدھنوتی (کشمیر ڈیجیٹل) پلندری شہر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار ارباب خانزادہ جان کی بازی ہار گئے۔
کانسٹیبل ارباب خانزادہ کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھے تاہم 22نومبر کو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
کانسٹیبل محمد ارباب کی شہادت پر ان کے قریبی عزیز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ محمد ارباب ایک خوبصورت اور بااخلاق نوجوان تھا
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ضلع کونسل باغ:جاوید خلیل عباسی ن لیگ، سردار طارق مسعود پیپلزپارٹی کےامیدوار نامزد
جسے کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا حالانکہ اس کا کوئی قصور نہیں تھا جبکہ قریب ہی کانسٹیبل ذاکر حسین شاہ بھی شدید زخمی ہوگئے ۔
کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ محمد ارباب خانزادہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔
کانسٹیبل محمد ارباب جنہیں سوشل میڈیا پر ارباب خانزادہ کے نام سے بھی یاد کیا جا رہا ہے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایک نوجوان اور بہادر اہلکار تھے
پولیس کانسٹیبل ارباب خانزادہ نے ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
کانسٹیبل محمد ارباب ضلع پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جو 2024میں محکمہ پولیس آزادکشمیر میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ کانسٹیبل محمد ارباب کو کالعد ایکشن کمیٹی کے جتھے نے پلندر ی فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جھتے نے پلندری کے جھنڈا بگلہ بازار میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد ارباب اور ذاکر حسین شاہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: بچوں سےملنے کی تڑپ : بارہمولہ کا رہائشی دریائے نیلم عبور کرتے ہوئے جاں بحق
کانسٹیبل محمد ارباب کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ 22 نومبر 2026ء کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
کانسٹیبل محمد ارباب شہید کی نمازِ جنازہ 22 نومبر کو تحصیل پلندری کے علاقے دانہ میں ادا کی گئی، جہاں آزاد کشمیر پولیس کے دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ضلع سدھنوتی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
کانسٹیبل محمد ارباب شہید نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان قربان کر دی۔ ان کی بہادری اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔




