کراٹا فائٹر عدیل راجہ کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی، ایشین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)کراٹے فائٹر عدیل راجہ نے بالی انڈونیشیا میں 20ویں آل اوپن ایشیا فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ان کی اس کامیابی سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہوا ہے، چیمپئن شپ میں ایشیا کے 33 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ داخلہ آزادکشمیر: اسلحہ لائسنس رجسٹریشن کی مدت میں یکم دسمبر تک توسیع

کراٹے فائٹر عدیل راجہ نے مختلف مقابلوں میں عمدہ کھیل اور غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو شکست دی اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

کراٹے فائٹر عدیل راجہ کی اس نمایاں کامیابی کو ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کیلئے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جوہری تحفظ پرعالمی اجلاس،49 ممالک کے 68 مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے

عدیل راجہ کی کامیابی پر آزاد کشمیر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا مثال قرار دیا ہے۔