پاکستان اور ترکیہ عدالتوں کے مابین معاہدہ،قائم مقام چیف جسٹس رضا علی خان کی شرکت

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ عدالتوں کے مابین عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد میں منعقدہ اہم تقریب میں شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:INSO2027 کی میزبانی پاکستان کے سپرد، چوتھی عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈریجنل ورکشاپ شروع

جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان اور عدالتِ عظمیٰ جمہوریہ ترکیہ (Court of Cassation) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان اور صدر عدالتِ عظمیٰ جمہوریہ ترکیہ عمر کرکزسمیت ترکیہ سے آئے ہوئے اعلیٰ سطحی عدالتی وفد کے ججز بھی موجود تھے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا، عدالتی تجربات، علم اور مہارت کے تبادلے اور بہترین عدالتی طریقہ ہائے کار سے استفادہ کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امن برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری، فسادی جتھے کیخلاف ایکشن ناگزیر قرار

جسٹس رضا علی خان کی اس تقریب میں شرکت آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ کی بین الاقوامی عدالتی روابط اور تعاون کے فروغ میں نمائندگی کی عکاس ہے۔