حلقوں میں اضافہ ضروری نہیں،آزادکشمیر میں سیاسی استحکام کیلئے مسلم کانفرنس کو مضبوط کرنا ہوگا،ثاقب مجید راجا

مظفر آباد:مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر،امیدواراسمبلی حلقہ کھاوڑہ ثاقب مجیدراجانے کہا ہے کہ حلقوں میں اضافہ ناگزیر ہے تو حلقہ بندیوں سے شروعات کی جائے اور جہاں بھی ضرورت ہے نئے حلقے بنائے جائیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثاقب مجید راجا نےکہا کہ نشستوں میں اضافے کے علاو ہ بھی بہت سے مسائل ہیں،آزادکشمیر کے سیاسی نظام سے عوام مایوس ہیں اور لوگوں کا نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

مسلم کانفرنس کو توڑنے کے بعد سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا، خطہ کومضبوط سیاسی نظام کی ضرورت ہے جو جماعتی نظام کی بنیاد پر ہو۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو 2010 کے بعد توڑا گیا،2021میں میرے حلقے میں پلاننگ کے ذریعے میری یونین کونسل کو دوسرے حلقہ لچھراٹ میں شامل کیا گیا۔

ثاقب مجید نے کہا کہ 2016میں پیپلزپارٹی نے2 سیٹیں تھیں ، 2021 میں پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں ہو گئیں اور مسلم کانفرنس 4 سیٹوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔

پہلے سے جو حلقے میں موجود ہیں اسی میں ہی لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں، اسمبلی کو فعال اور مضبوط کرنا ہوگا، ترقیاتی کاموں پر توجہ دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس پھر سے زندہ؟اتحاد پر ن لیگ کا کیاہوگا؟سید ابرار حیدرکا تجزیہ، اہم انکشافات

انہوں نے کہا کہ نشستوں کے اضافے سے میر ے حلقے میں ایک لاکھ 20ہزا ر ووٹر ہیں، یہی فنڈدونوں حلقوں میں تقسیم ہوگا، حلقہ بندیاں پسند وناپسند کی بنیاد نہ کی جائیں۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے،2021کاالیکشن کھاوڑہ میںمسلم کانفرنس نے جیتا تھا ، ہمیں سازش سے ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو اپنوں نے توڑا، 2021میں فیئرالیکشن ہوتے تو ہم 6 سیٹیں جیت جاتے، سیاسی استحکام کیلئے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

Scroll to Top