عید کے پرمسرت موقع پر بٹی ہوئی کشمیری بستی کی دکھ بھری داستان

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپا کا ایک ایسا گاؤں، جو آدھا آزاد کشمیر میں اور آدھا مقبوضہ کشمیر میں واقع ہے، برسوں سے اپنوں سے بچھڑنے کے دکھ کو سہہ رہا ہے۔ یہ گاؤں ایک دوسرے کے بالکل قریب ہیں، مگر ان کے درمیان کھنچی لکیر نے خاندانوں کو جدا کر دیا ہے۔

عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر بھی یہاں کے لوگ اپنے پیاروں سے نہ مل سکتے ہیں، نہ ان کی خیریت جان سکتے ہیں۔ وہ صرف دور سے ان پہاڑوں کو تکتے ہیں جہاں کبھی ان کے عزیز بستے تھے، جہاں ان کے بچپن کی یادیں بکھری ہوئی ہیں۔

عید کے دن یہ لوگ اپنے بچھڑے رشتہ داروں کے لیے دعا تو کر سکتے ہیں، مگر ان کے ساتھ خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔یہ بٹی ہوئی بستی، جہاں ایک طرف جشن ہے تو دوسری طرف جدائی کا درد، ہر سال عید پر اپنوں کی یاد میں مزید تڑپ اٹھتی ہے۔
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری،یکم اپریل سے نئی قیمت کااطلاق ہوگا

Scroll to Top