آزاد کشمیر میں مستحقین میں عید پیکج کی تقسیم جاری

مظفرآباد: عید الفطر کے موقع پر آزاد کشمیر میں ملکی و بین الاقوامی رفاہی اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے مستحق افراد میں عید پیکج کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

دارالحکومت مظفرآباد میں بین الاقوامی رفاہی ادارے قطر چیریٹی کی جانب سے چھ سو سے زائد مستحق خاندانوں میں عید پیکج تقسیم کیے گئے اس سلسلے میں مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں غریب، نادار، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور معذور افراد میں آٹا، گھی، چینی، دالیں اور شربت سمیت دیگر اشیائے خور و نوش پر مشتمل عید پیکج تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سماہنی کے جنگلات میں آگ، قیمتی درخت جل گئے

قطر چیریٹی کی جانب سے پیکج کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مستحقین میں پہلے سے ٹوکن تقسیم کیے گئے تھےجبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ مستحقین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے رفاہی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ایسے فلاحی اقدامات کی تقلید کرے۔

Scroll to Top