متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے آج عید منائی جارہی ہے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کے بڑے اجتماعات۔

جبکہ بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، برونائی، ملائیشیا، عراق، شام، ایران، اردن اور عمان میں عید پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور اگر چاند نظر آیاتو عید کل (پیر) کو ہوگی ۔

بہت سے ممالک میں مسلمان آج عید منا رہے ہیں جبکہ بعض ممالک میں عید کل منائی جائے گی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

عید الفطر آج یورپی ممالک بشمول فلپائن، ملائیشیا، آسٹریلیا، جاپان، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی منائی جارہی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔صدر اے این پی ایمل ولی خان کا سعودی عرب کیساتھ اتوارکو عیدالفطر منانے کا اعلان

غزہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے فلسطین میں عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائی جا رہی ہے،مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کے اجتماع میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور غزہ کے مظلوم لوگوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش میں کل عید کا چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے ان ممالک میں کل عید منائی جائے گی ۔

پاکستان میں بوہری برادری کے زیر اہتمام کراچی کے کچھ علاقوں میں عید کے اجماعات منعقد کئے گئے ہیں ۔

عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔

اس کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے اتوار کو عید منائیں گے، چاند دیکھ کر رویت ہلال پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند کی شہادتوں کے بعد فیصلوں کا اعلان کریں گی۔

Scroll to Top