آزادکشمیر کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی برسی، مسلح افواج کا شاندار خراج عقیدت

مسلح افواج نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ( نشان حیدر)کی 78 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ وبحریہ نے شہید نائیک سیف کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خارجی ہلاک، 2 جوان شہید

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بھی نائیک سیف شہید کوخراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1948 کی جنگ میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے پیر کلیوا کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید حملوں کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ثابت قدم رہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی پاک فوج کی جرأت اور استقامت کی علامت ہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کےلیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا، شہدا کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت کی راہ روشن کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کرک میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او اور گن مین شہید

یاد رہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سب سے بڑے عسکری اعزاز ہلال کشمیر پانے والے بھی واحد غازی ہیں جسے بعد میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ حیدر کے مساوی قرار دیا گیا۔

 نائیک سیف علی جنجوعہ، کھنڈباز (کھنڈہار) تحصیل نکیال (کوٹلی آزاد جموں و کشمیر ) میں 25 اپریل 1922ء راجپوت جنجوعہ خاندان میں پیدا ہوئے۔