آزادکشمیر:دریاوں ، ندی نالوں، جھیلوں اور واٹر چینلز میں نہانے ، تراکی پرپابندی عائد

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق مظفرآبادکے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مظفرآباد میں دریاؤں، ندی نالوں، جھیلوں اور واٹر چینلز میں نہانے اور تیرا کی پر پابندی عائدکر دی ۔

ڈپٹی کمشنر نے سپیشل اختیارات استعمال کرتے ہوئے دریائوں ، ندی نالوں، جھیلوں اور واٹر چینلز میں نہانے پرپابندی عائد کردی، پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188-APC کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
زیارت تا محلہ ممتاز بخاری لنک روڈ کی تعمیر وپختگی کی منظوری

Scroll to Top