مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزاکشمیر حکومت نے ریاست بھر میں عید الفطر چاندر رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندعائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ڈپٹی مجسٹریٹ مدثرفاروق نے مظفرآباد و گردو نواح میں ہوائی فائرنگ ،اسلحے کی نمائش ، ون ویلنگ ، ڈریگ ، ریسنگ پر9 دنوں کیلئے پابندی عائد کی ۔
چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔۔
ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے، ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم اور معاشرتی برائی ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔اپنی چند لمحوں کی خوشی کیلئے دوسروں کی خوشیاں نہ چھینیں،
مزید عیدالفطر و چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، موٹر سائیکل پر ون ویلنگ ،ڈریگ ، ریسنگ پر ضلع بھرمیں ظابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 نافذہوگی۔
عیدالفطر کی آمد،پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرانسپورٹرز کی چاندی، من مانے کرایے مقرر




