حویلی ایلیمنٹری بورڈ نتائج، ہشتم کی طالبہ عائزہ بتول پہلی ،پنجم کی اریشہ اسحق نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) مقصود احمد خان کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ حویلی کہوٹہ نے نتائج امتحان سالانہ 25-2024 کا اعلان کر دیا۔

جماعت ہشتم میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پلنگی کی طالبہ عائزہ بتول نے 696 نمبر اور جماعت پنجم میں الرحمن پبلک ماڈل سکول جی سیداں کی طالبہ اریشہ اسحاق نے 513 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مقصود احمد خان کنٹرولر امتحانات نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جماعت ہشتم اور پنجم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ہشتم میں کل 1820 امیدواران نے شمولیت کی جن میں سے 1664 امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ 1 9 رہا۔

جماعت پنجم میں 2556 امیدواران نے شمولیت کی جن میں سے 2472 امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ97 فیصد رہا۔

جماعت ہشتم میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پلنگی کی طالبہ آئزہ بتول نے 696 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن ، نیو پونچھ ماڈل سکول کہوٹہ کے طالبہ کہکشاں طالب اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گگڈار کی طالبہ مہک جمیل نے 691 نمبرات حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ نیو پونچھ ماڈل سکول کہوٹہ کے سید محمد احسان فاطمی نے 687 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

جماعت پنجم میں الرحمن پبلک سکول جبی سیداں کی طالبہ اریشہ اسحاق نے 513 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن ، شائننگ پرل کمیونٹی پول سکول برنگ بن کے طالبعلم فہد کر امت نے 506 نمبرات لے کر دوسری پوزیشن جبکہ الرحمن پبلک سکول بھی سیداں کی طالبہ کنول شہزادی نے 503 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
انہوں نے جماعت پنجم کے حوالہ سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت پنجم میں اس سال چونکہ ٹرم وائز سٹم کے تحت امتحان منعقد ہوا تھا لہذا جماعت پنجم کی پوزیشنز کا اعلان صرف تھرڈ ٹرم جس کا امتحان ایلیمنٹری بورڈ نے لیا ہے اس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

رزلٹ کارڈ اور گزٹ بک پر ٹرم وائز سسٹم کے تحت ہی نمبرات کا اندراج کیا گیا ہے۔ جس میں فرسٹ سے 25 سیکنڈ ٹرم سے 25 فیصدجبکہ تھر ڈ ٹرم سے 50 فیصد نمبرات شامل کیے گئے ہیں۔

جس کے تحت گریڈ نگ کرتے ہوئے رزلٹ مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پر سپل صاحبان ، صدر معلمین اور تمام اساتذہ کرام جنہوں نے امتحانات کے انعقادمیں اپنا بھر پور کردار ادا کیا کاشکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے سٹاف کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے شبانہ روز محنت کر کے اس سارے عمل کو شفاف بنانے کی بھر پور کوشش کی ۔ آخر میں انہوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی ۔
عیدالفطر کی آمد،پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرانسپورٹرز کی چاندی، من مانے کرایے مقرر

Scroll to Top