عیدالفطر کی آمد،پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرانسپورٹرز کی چاندی، من مانے کرایے مقرر

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عید الفطر کی آمد کے باعث پردیسیوں کی اپنے اپنے آبائی علاقوں کی طرف واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ مافیا بھی لوٹ مار کیلئے فعال ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عید کے قریب آتے ہے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم پردیسیوں نے گھروں کو واپسی کا سفر شروع کردیا ہے ۔

صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا اور من مانے کرایے وصول کئے جارہے ہیں ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفرآباد، ٹرانسپورٹرز کاغیرقانونی اڈوں کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے جبکہ مسافر دھکے کھانے پر مجبور ہیں، بس اسٹاپوں پر بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے بہت سے ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھانا شروع کر دیا ہے جو کہ انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ غریب مسافروں کے ساتھ ہر سال عید پر ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے چاہے پانچ افراد کا خاندان عید کے لیے جائے یا ایک فرد ٹرانسپورٹرز نے اپنی لوٹ مار ضرور کرنی ہوتی ہے ۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ فوری نوٹس لیں .دوسری جانب گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرایوں کا تعین کیا گیا ہے اور ہمیں مناسب کرایہ مل رہا ہے

Scroll to Top