کونسلر راشد زرگر نے اپنی جیب سے نیلم پارک تعمیر کرنے کی درخواست میئر کو دیدی

مظفرآباد:تاجر رہنما و کونسلر راشد زرگر نے نیلم پارک کی تعمیر کیلئے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کو باضابطہ درخواست دے دی۔

نیلم پارک اراضی کے تنازعہ کے دوران کونسلر راشد زرگر نے میونسپل کارپوریشن کو پیشکش کی تھی کہ وہ نیلم پارک کو اپنی ذاتی جیب سے تعمیر کر کے دے سکتے ہیں۔

راشد زرگرنے شرط رکھی تھی کہ اگر نیلم پارک کی اراضی خالی کرکے دی جائے تو لوگوں کی تفریح کیلئے پارک تعمیر کرکے دوں گا۔

راشد زرگر نے کونسلر زندیم پلیچی، شہزاد ہاشمی ،ارسلان میر اور چیف افسر بلدیہ ذوالفقار عالم کے ہمراہ میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی کو درخواست دی۔

راشد زرگر نے کہا کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر میں نے پارک تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرنے جا رہا ہوں۔امید ہےمجھے این او سی جاری کیا جائیگا، میں کوشش میں ہوں ، شہری دعا کریں ، اللہ کریگا یہ پارک جلد بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی احتجاج نے کام کردکھایا، نیلم پارک میں قائم سستا بازار رمضان کے بعدختم کردیا جائیگا،میئر کا اعلان

یاد رہے کہ نیلم پارک کی اراضی پر رواں ماہ رمضان میں جب بغیر کسی کے معاہدہ کے سستا بازار قائم کیا گیا اسے میڈیا نے بھرپور ہائی لائٹ ہوا۔

نیلم پارک کی سرکاری اراضی پر عرصہ سے قبضہ کیا گیا ہے ،100کنال سے زائد رقبہ پارک کیلئے مختص ہے ، اب انتظامیہ نے قبضہ کرنیوالوں کو نوٹسز جار کردیئے ہیں۔

عید کے فوری بعد نیلم پارک سے قبضے ختم ہونے اور پارک کاکام شروع ہونے کا امکان ہے جس سے لوگوں کو سہولت میسر ہوگی۔

Scroll to Top