اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی کردی ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 20 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:3دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی قیمت 386 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 381 روپے 14 فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کی بڑی کمی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے کم ہوکر 389 روپے 27 فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 16 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 27 مرتبہ کمی اور 36 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 26 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 36 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد :ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعے کو حکومت نے 3 دن کے لیے 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کی کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 386 روپے 30 فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا تھا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔




