مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مزید 17 اقسام کے پاپڑ وغیرہ مضر صحت قرار دے کر فروخت پر پابندی عائد کردی ۔سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کے طور پر عبدالحمید کیانی کی کاوشوں سے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کا قیام عمل میں آیا ۔
آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں سادہ لوح عوام کو ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کر رہے ہیں اور خوراک کے نام پر زہر کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جانے لگا۔
لوگوں اب توقع ہے کہ جلد آزاد کشمیر میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کے کاروبار کا خاتمہ ہو جائے گا عوام درج ذیل اشیاء کی خریداری سے اجتناب کریں اور ایسے خطرناک مضر صحت اشیاء کی کہیں بھی موجودگی کی اطلاع فوری متعلقہ انتظامیہ کو دیں۔۔
وزیرصحت آزادکشمیر نثارانصرابدالی کا ہسپتالوں میں ادویات کی فہرست آویزاں کرنے کا حکم