میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیری نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ محمد یاسین کی قیادت میں بیس سے زائد برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے میرپور میں بین الاقوامی ائرپورٹ کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر اعظم پاکستان کے نام لکھا گیا یہ انتہائی اہم خط انہوں نے باضابطہ طور پر برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کے حوالہ کر دیا۔
میرپور میں بین الاقوامی ائرپورٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط کی پوری دنیا میں گونج۔ خط کو مکمل عوامی حمایت حاصل۔
راجہ نجابت حسین، ستارہ پاکستان و بانی چئیرمین، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے خط کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش۔
میرپور کا بین الاقوامی ائرپورٹ اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لئے تعمیر و ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو آزاد جموں وکشمیر کے اوورسیز ضلع جسے منی لندن بھی کہا جاتا ہے وہاں پر عوام کے انتہائی دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لئے اور کشمیری و پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے پرزور اور دیرینہ مطالبے کو عملی جامع پہنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو تحریری خط ارسال کر دیاہے جس میں مطالبہ کیا گیا
میرپور آزاد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی ائرپورٹ بنا کر نہ صرف میرپور بلکہ گردونواح کے علاقوں اور اضلاع کی بے شمار آبادی کو بین الاقوامی سفری سہولیات برق رفتاری سے پہنچائی جا سکتی ہیں اور اس سلسلہ میں نہ صرف کشمیری اوورسیز کمیونٹی بلکہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی بہت عرصہ سے اس مطالبے کو عملی جامع پہنانے کیلئے سیاسی و سفارتی جدوجہد میں مصروف تھی اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس جائز عوامی مطالبے کو حقیقت کا روپ دیا جائے اور میرپور میں ائرپورٹ تعمیر کر کے اوورسیز کمیونٹی کی مشکلات میں بہت حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
میرپور سے اسلام آباد کا سفر طویل ہو چکا ہے اور سفر غیر محفوظ ہونے سے کئی اوورسیز اپنے مال اسباب سے بھی محروم ہو چکے ہیں اور انہیں اپنی جانوں کا بھی خطرہ لاحق رہتاہے۔
میرپور میں بین الاقوامی ائرپورٹ کے قیام سے پورے خطے میں وسیع و عریض اقتصادی ترقی کے امکانات روشن ھوں گے۔ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مذید فروغ ملے گا۔
مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک متحرک بین الاقوامی ہوائی اڈہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خدمت کرے گا۔
برطانیہ میں 10 لاکھ سے زائد برطانوی کشمیری مقیم ہیں جنہیں ضلع جہلم اور ضلع گجرات کے پڑوسی علاقوں کے علاوہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کے بہتر رابطوں سے براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم پاکستان کو جن برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے خط تحریر کیا ہے ان میں محمد یاسین ایم پی بیڈفورڈ اینڈ کیمپسٹن، ڈیبی ابراہمس ایم پی، زبیر احمد ایم پی، طاہر علی ایم پی، روزینہ آلن خان ایم پی، سٹیلا کریسی ایم پی، تان ڈھیسی ایم پی، جیمز فریتھ ایم پی، گل فرنس ایم پی، عدنان حسین ایم پی، عمران حسین ایم پی، لارڈ قربان حسین، افضل خان ایم پی، ابتسام محمد ایم پی، لارڈ شفق محمد (ٹنسلے)، اینڈریو پیکس ایم پی، یاسمین قریشی ایم پی، ناز شاہ ایم پی، بیگی شنکر ایم پی اور زہرہ سلطانہ ایم پی شامل ہیں۔
کشمیری و پاکستانی اوورسیز کمیونٹی میں اس خط کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اوورسیز ایڈوائزی کونسل برائے برطانیہ کے صدر خالد محمود خالق نے بھی میرپور بین الاقوامی ائیر پورٹ کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کیا۔
اسٹیٹ بینک اور بینکوں کا عوام کو نئے کرنسی نوٹ دینے سے انکار،بلیک میں فروخت