جہلم ویلی میں عید الفطر کی نمازوں کے اوقات کا اعلان

جہلم ویلی : مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی نے یکم شوال 1446 ہجری کے لیے عید الفطر کی نمازوں کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکندریہ ہٹیاں بالا میں نماز عید صبح 09:00 بجے ادا کی جائے گی، جہاں تحصیل دھیرکوٹ کے مفتی مولانا قاضی محمد فہد چشتی عید کا خطبہ دیں گے۔ جبکہ مرکزی عیدگاہ الحاج قاضی عبدالعزیز گورنمنٹ ہائی اسکول شرین میں نماز عید صبح 09:00 بجے ادا کی جائے گی، جس کی امامت آل پاکستان ایجوکیشن بورڈ میرپور کے چیئرمین علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی (ر) کریں گے۔

اسی طرح، جامع مسجد گجر بندی میں عید کی نماز صبح 09:00 بجے علامہ مولانا سید محمد اسحاق نقوی کی امامت میں ادا ہوگی، جبکہ جامع مسجد فاطمہ الزہرا چوک بازار ہٹیاں بالا اور جامع مسجد غوثیہ قادریہ ناڑول میں نماز عید صبح 08:30 بجے ہوگی، جہاں بالترتیب مولانا صفیر احمد عباسی اور علامہ پروفیسر شبیر نقوی خطبہ دیں گے۔

مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ، لنگلہ میں صبح 09:00 بجے علامہ مفتی سرویند عباسی چشتی خطبہ دیں گے، جبکہ جامع مسجد سرکار مدینہ، بٹار، لنگلہ میں نماز عید 08:30 بجے حافظ لیاقت محمود مہروی کی امامت میں ادا ہوگی۔

عید کی نمازوں کے دیگر اوقات درج ذیل ہیں:

جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر کھنڈا بیلہ میں 08:30 بجے علامہ سید سفیر کاظمی خطبہ دیں گے۔

عید گاہ اپر کھنڈا ہٹیاں بالا میں نماز 09:00 بجے مولانا خالد حسین نیازی القادری کی امامت میں ادا ہوگی۔

جامع مسجد حسنین کریمین کہنیر میں نماز عید 08:00 بجے مولانا عباس خان کی امامت میں ادا ہوگی۔

جامع مسجد پنجوالہ لنگلہ میں 09:00 بجے حافظ مدثر لطیف عید کی نماز پڑھائیں گے۔

جامع مسجد غوثیہ خان محلہ کنیری لنگلہ میں 08:30 بجے علامہ عمران تبسم کی امامت میں عید کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد دھنی بقلاں میں 09:00 بجے مولانا محمد اشرف ہاشمی کی امامت میں نماز عید ادا کی جائے گی۔

مرکزی جامع مسجد غوثیہ چکار میں 08:30 بجے مولانا عبد القدوس نقشبندی خطبہ دیں گے۔

جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر منڈا چکار میں 08:00 بجے علامہ حافظ مبشر چشتی کی امامت میں عید کی نماز ہوگی۔

اسی طرح دیگر مساجد میں بھی نماز عید کے اجتماعات مقررہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے، جن میں جامع مسجد محتر موہریاں چکار، جامع مسجد غوثیہ جیلانیہ نون باغلہ چکار، جامع مسجد غوثیہ ستاریہ کتلی چکار، جامع مسجد پیران والی چھتیاں، اور جامع مسجد غوثیہ چناری شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مختلف یونین کونسلوں اور تحصیل کی سطح پر بھی عید الفطر کی نمازوں کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں علما کرام خطبہ دیں گے اور نماز کی امامت کریں گے۔

Scroll to Top