ادارے ایکشن لیں،فضل الرحمان کو جیل میں ہونا چاہئے،چوہدری محمود

فضل الرحمان کے بیان پر سیاسی وسماجی رہنمائوں سمیت تمام مکاتب فکر کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی وسماجی رہنما فضل الرحمان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

میرپور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما چوہدری محمود نے کہا ہے کہ ملک دشمن اور فوج مخالف بیانیہ بنانے والے فضل الرحمان جب بھی اقتدار سے باہر ہوتے ہیں ملک کیخلاف بولنا شروع کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دشمن قوتوں کو سب سے زیادہ تکلیف پاک فوج سے ہے،فضل الرحمان کو معافی مانگنی چاہئے،اختر قریشی ایڈووکیٹ

اپنے ویڈیو بیان میں نے کہا کہ چوہدری محمودنے کہا کہ فضل الرحمان کیخلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ یہ ملک دشمنوں سے مل کر جو کردار ادا کرتے ہیں میں اسکی بھرپور مذمت کرتا ہوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو متحرک ہوناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو بتانا چاہیے کہ جس ملک کا کھاتے ہواسی کیخلاف بولتے ہو،اداروں کو ایکشن لینا چاہیے اور ایسے شخص کو جیل میں ہونا چاہئے۔

فضل الرحمان موقع پرست سیاستدان،ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی ،جواد صابر 

سابق امیدواراسمبلی ایل اے 7 بھمبرجواد صابر نے کہا ہےکہ فضل الرحمان نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی ،یہ موقع پرست سیاستدان ہیں، ہمیشہ پروپیگنڈا کرنے میں پیش کرتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں جواد صابر نے کہا کہ فضل الرحمان نے مفاداتی سیاست کرتے ہیں ،میں ان کے بیان کی بھرپور مذمت کر تا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ملک میں امن ہے خاص طور پر کشمیر میں ،پاک فوج نہ ہو تو ملک میں امن نہ ہو، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلام پیش کرتا ہوں اور پاک فوج کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

 فضل الرحمان تاریخ دہرائی، انہی لوگوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی،ملک شوکت حیات 

سابق ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات نے کہا کہ فضل الرحمان کا بیان سن کر بہت افسوس ہوا،فضل الرحمان ایسی ہی تاریخ رکھتے ہیں کیونکہ انہی لوگوں نے پاکستان بننے کی بھی مخالفت کی تھی۔

اپنے ویڈیو بیان میں ملک شوکت حیات نے کہا کہ افواج کی وجہ سے ہی ملک محفوظ ہے اور ہم بھی محفوظ ہیں، یقیناً آج فضل الرحمان نے اپنی تاریخ دہرائی ہے ، ان کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔

فضل الرحمان کااقتدار سے باہر ہونے پر پاک فوج کو نشانہ بنانا افسوسناک ، عروج فاطمہ

مظفرآباد آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی صحافی عروج فاطمہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جب بھی اقتدار سے باہر ہوتے ہیں وہ اسی طرح کی بیان بازی کرتے ہیں، اقتدار سے باہر ہونے پر پاک فوج کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

خصوصی گفتگو میں عروج فاطمہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کیخلاف گفتگو انتہائی نامناسب ہے، پاک فوج عوام کی محافظ ہے،ہمارے آپس میں سواختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اس طرح سے بات کرنا کہ وہ انٹرنیشنل حد تک جائے اور دشمنوں کو موقع ملے اس سے اجتیاب کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان نے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا، محب وطنی کا پول کھل گیا، ساجد ملک

عروج فاطمہ نے کہا کہ فضل الرحمان بزرگ ہو چکے ہیں تو انہیں سوچ سمجھ کرہی بات کرنی چاہیے۔