مہنگائی اور افراتفری کے اس دور میں”آغوش سنٹر” یتیم بچوں کاسہارا

راولاکوٹ میں موجود آغوش سنٹر بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے جہاں انہیں مفت رہائش اور تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ سنٹر فلاحی و سماجی تنظیم کے زیر انتظام کام کر رہا ہے اور اسےسول سوسائٹی کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اس وقت یہاں 70 سے ذیادہ یتیم بچے زیر کفالت ہیں۔

یہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کا مکمل انتظام موجود ہے۔ انہیں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی مہارت بھی سکھائی جا رہی ہے۔ سنٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ یہاں کا نظام بہت منظم ہے اور بچوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سنٹر میں رہائش پذیرایک بچے نے کہا: “میں یہاں تین سال سے ہوں مجھے یہاں ہر سہولت میسر ہے۔ میں یہاں تعلیم حاصل کر رہا ہوں، کمپیوٹر سیکھتا ہوں اور میرے لیے ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے۔”ایک اور بچے کا کہنا تھا: “یہاں ہمیں دینی اور دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے، ہمیں اچھا کھانا، لباس اور رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ ملی ہے، ہم یہاں خوش ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں: عید تعطیلات کے دوران پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن الرٹ

ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے آغوش سنٹرز قائم ہیں، ان سنٹرز میں مجموعی طور پر 1,400 سے زائد بچے اور بچیاں قیام پذیر ہیں جہاں انہیں معیاری تعلیم، رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔۔ یہ سنٹرز اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، شیخوپورہ، راولا کوٹ، باغ، پشاور اور مانسہرہ میں کام کر رہے ہیں۔

سماجی تنظیم اور مخیر حضرات کے تعاون سے ان اداروں کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ یتیم بچوں کو سہارا دیا جا سکے۔

Scroll to Top