انگلش ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی حکام نے استقبال کیا

 انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر استقبال کے بعد انگلش ٹیم کو مقامی ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی تاکہ آئندہ میچز کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مائیک ہیسن انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے شارٹ لسٹ امیدواروں میں شامل

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

 اس مقابلے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خصوصی اہمیت دی جارہی ہے جبکہ تینوں ٹیمیں سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے میدان میں اتریں گی۔

سہ ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انگلش کرکٹ بورڈ نے میک کولم کو ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ سے ہٹادیا

انگلینڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سہ ملکی سیریز کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور اب شائقین کی نظریں ابتدائی مقابلے اور پاکستان و انگلینڈ کے درمیان ہونے والے اہم میچ پر مرکوز ہیں۔