آئین، قانون اور عوامی مفاد مقدم ،امن و مان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرینگے، نجیب نقی

اسلام آباد :آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نقی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ریاست میں امن و مان یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

بطور سربراہ حکومت ہرشہری کے حقوق کا تحفظ ہو گا ، اپنے منصب کے دوران آئین، قانون اور عوامی مفاد کو مقدم رکھوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ڈاکٹر نجیب نقی سے شاہ غلام قادر کی اہم ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

صدر ریاست نے ان خیالات کا اظہارپاکستان کونسل فار سوشل جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے مستقل مندوب سردار ظریف خان کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔

اس موقع پر وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ جمہوری اداروں، آئین اور ریاستی تشخص کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر ریاست نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود، اداروں کے استحکام، گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کاوشیں اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدرڈاکٹرنجیب نقی سے ممبر کشمیر کونسل چوہدری سعید کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال

ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اور تمام ریاستی اداروں کو مربوط حکمت عملی کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا ۔

 انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہیں اور ان کی تجاویز و آراء کو اہمیت دی جائے گی۔