گرفتار

صدر پی ٹی آئی قیوم نیازی کا عید کے بعد آزادکشمیر میں بڑی احتجاجی تحریک کا عندیہ

اسلام آباد:صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے عید کے فوری بعد آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کریں۔

وزیر اعظم انوارالحق چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ حکومت آزاد کشمیر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری قوم اپنی منزل پاکستان ایک نہ ایک دن حاصل کرکے رہیں گے، سردارعبدالقیوم نیازی

انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد اٹھ چکا ،آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھرپور تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کا اعلان عید کے بعد کیاجائے گا ۔

سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کومشکل وقت سے نکال سکتے ہیں ، پی ٹی آئی نے تمام تر مشکلات کے باوجود بانی چیئر مین کے ساتھ کھڑ ی ہے۔

پی ٹی آئی خیبر سے کراچی تک بھمبر سے تائو بٹ پہلے سے زیادہ متحد و منظم ہوچکی ہے، آنے والا دور ایک بار پھر تحریک انصاف اور عمران خان کا ہوگا۔

Scroll to Top