آزادکشمیر،لیبارٹری چیکنگ سے غیر معیاری اشیاء کا بھانڈا پھوٹنے لگا ،مشہور کمپنی کا مکھن بھی ناقص نکلا

مظفر آباد:آزادکشمیر میں لیبارٹری چیکنگ شروع ہونے پر غیر معیاری ومضر صحت اشیاء کی فروخت کا بھانڈا پھوٹنے لگا، منر ل واٹراور گھی کے بعد ایک کمپنی کا مکھن بھی ناقص نکلا۔فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

تفصیلات کے مطابق نظامت خوراک آزادکشمیر کی جانب سے جاری حکم کے مطابق Adam”sکمپنی کی پراڈکٹ un salted butterکانیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) اسلام آباد سے ٹیسٹ کرایا گیا جو غیر تسلی بخش نکلا۔

حکم نامہ کے مطابق آزادکشمیر جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ2017کی سیکشن 25کے تحت Adam”sکمپنی کی پراڈکٹ un salted butterکے5جنوری 2025 کے بیچ کی اندرون آزادکشمیر فروختگی پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

محکمہ خوراک نے فوڈ سیفٹی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ کمپنی کی پراڈکٹس کی فوری ضبطی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ ارسال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: آزادکشمیر میں غیر معیاری گھی کی فروخت پر پابندی

یاد رہے کہ آزاکشمیر میں چیکنگ کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے تمام ناقص اشیاء بنانے والی کمپنیاں آزادکشمیر کا رخ کرتی ہیں ۔

Scroll to Top