پشاور اسکول سانحہ: وزیراعظم آزاد کشمیرکا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے پشاور میں اسکول کی خستہ حال عمارت کی چھت گرنے کے دلخراش اور المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پشاور کے نجی اسکول میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی ناگہانی موت پر ہمارا دل انتہائی رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور اسکول سانحہ: وزیراعظم کا گہرے دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

آخر میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی مغفرت فرمائے اور تمام متاثرہ خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔