پیپلزپارٹی ایم این اے اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ ،آئس اور کوکین برآمد

کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما ، ایم این اے اعجاز جکھرانی کے بھائی آزاد جکھرانی کے بنگلے پر چھاپے کے دوران ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق چھاپہ ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا جس کے قبضے سے کوکین اور آئس برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انمول پنکی کیس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی!سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات آزاد جکھرانی کی ہے اور ان کے بنگلے پر مزید منشیات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت آزاد جکھرانی گھر پر نہیں تھے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے کہاکہ پولیس چھاپے کے دوران چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکا ہوں لیکن یہ ہمارا خاندانی گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات کیس: ہائی کورٹ کا سخت حکم، مفرور مجرم عدالتِ عالیہ سے گرفتار

اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو معاملے سے آگاہ کر دیا،چھاپے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے جکھرانی ہاؤس پر چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔