وفاقی حکومت نے15اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی ، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 396 روپے 65 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15اکتوبر کیلئے ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔




