نئے چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ کی تعیناتی،شاہ غلام قادر، طارق فاروق آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نئے چیئرمین ایویسٹمنٹ بورڈ انجینئر چوہدری رضوان کو نہیں جانتے ہیں اور ان کا مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

صدر مسلم(ن)شاہ غلام قادر نے کہا کہ انجینئرچوہدری رضوان سپیکر آزادکشمیراسمبلی چوہدری طارق فاروق کے عزیز ہیں اس لئے انہیں چیئرمین ایویسٹمنٹ بورڈ لگایا گیا ہے اور مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب ،ن لیگ کے ملک منیر چنڑ کامیاب

شاہ غلام قادر کا انٹرویو سامنے آنے پر مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل، سپیکر آزادکشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے بھی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ردعمل دیا اور شاہ غلام قادر کیساتھ انجینئرچوہدری رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہTo whom it may concern”   بعدازاں چوہدری طارق فاروق نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

چوہدری طارق فاروق کی طرف سے پوسٹ ڈیلیٹ ہونے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے لئے گئے سکرین شارٹ وائرل ہو گئے ہیں۔صدر مسلم(ن)شاہ غلام قادر کیساتھ انجینئرچوہدری رضوان کی مزید کئی تصاویز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دوسری طرف نئے چیئرمین ایویسٹمنٹ بورڈ انجینئرچوہدری رضوان بھی  شاہ غلام قادر کی انکے ساتھ پرانی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر لگاتے ہوئے شعر لکھا

کیا غضب شخص تھا ہر بات پکڑ لیتا تھا۔

ایک ملاقات سے اوقات پکڑ لیتا تھا۔

اب میرا نام بھی لینے سے وہ کرتا ہے گریز۔

وہ جو محفل میں میرا ہاتھ پکڑ لیتا تھا۔

شاہ غلام قادر اور چوہدری طارق فاروق کے حالیہ بیانات سے ظاہرہوتا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے مابین اختلافات موجود ہیں اور خاص کر شاہ غلام قادر حکومتی ایڈجسٹمنٹس میں کہیں نظر نہیں آرہے ہیں جس وہ ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر: حلقہ وسطی باغ میں جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اہم رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری

یاد رہے کہ نئے چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ انجینئرچوہدری رضوان کا تعلق بھمبر سے ہے اور وہ یہ ایک کنسٹریکشن کمپنی بھی چلا رہے ہیں۔