تجریہ؛ ۔سید ابرار حیدر
آزاکشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے مابین اتحاد کا فیصلہ کر لیا گیا،مسلم کانفرنس کو4 نشستیں دی جائیگی۔
انکشافات سے بھرپور تجزیہ میں سید ابرابر حیدر کا کہنا تھا کہ ریاست جموں وکشمیر میں ریاستی جماعت کو ہی مضبوط کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق اتحادکیلئے متحرک ہیں۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی اکثریت اتحاد کی حامی نہیں مگر فیصلہ ساز قوتیں فیصلہ کر چکی ہیں۔مسلم کانفرنس کو کرنل وقار نورکے حلقہ سے شفیق جرال کی نشست پر سپورٹ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے احمد رضاقادری کی نشست پر مہرالنساء کی حمایت کی جائیگی، غربی باغ میں سردار عتیق کی حمایت کی جائیگی جبکہ حلقہ کھاوڑہ میں موزوں امیدوارنہ ہونے پر ثاقب مجید کوسپورٹ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سید ابرارحیدر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے انوارالحق حکومت سے علیحدگی سے متعلق جو کمیٹی رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی تھی ، رانا ثناء اللہ نے وزراء کو کہہ دیا ہے کہ آپ نے حکومت میں ہی رہناہے۔
ذرائع کے مطابق وزراء کو یقین دہانی کرائی گئی ہے آپ نے پریشان نہیں ہونا پاکستان میں فارم 45 اور فارم 47 ہے تو یہاں بھی فارم 24 اور فارم 25ہے،فارم 25 آپ کی مدد کریگا،آپ جو ہونا ہے وہ ہونے دیں۔
انہوں نےکہا کہ راجہ فاروق حیدر سے حکومتی شخصیات نے انوارالحق کیخلاف رٹ کی واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے جس میں انہیں کہا گیا کہ انوارالحق کیخلاف رٹ واپس لیں
فاروق حیدر نے رٹ واپس لی تو یہ سیاسی خودکشی ہوگی اور بڑاسیاسی نقصان ہوگا۔
شاہ غلام قادر کی عیدالفطر کے بعد میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نوازاورانہیں تفصیلات سےآگاہ کرینگے،شاہ غلام قادر نیلم کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔