چکوٹھی،والی بال ٹورنامنٹ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پذیر، کنڈری ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) چکوٹھی میں پاک فوج کے زیر اہتمام فلڈ لائٹس (نائٹ) والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کنڈری(کھلانہ) کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام چار روز تک جاری رہنے والے والی بال ٹورنامنٹ میں چکوٹھی اور اسکے مضافات کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔۔۔

شائقین کو والی بال ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کے درمیان دلچسپ سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملے، چکوٹھی اور اسکے مضافاتی علاقوں کے والی بال کھلاڑی اور کھیل کے شوقین افراد اس ایونٹ کو لے کر انتہائی پُرجوش دکھائی دیئے، چکوٹھی کے مقام پر سرد، راتوں کے باوجود بھی شائقین بڑی تعداد میں گراؤنڈ کا رخ،اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرتے رہے

اس ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا،۔۔مقامی افراد نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں،ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے منتظمین کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے،جس میں روشنیوں سے جگمگاتے گراؤنڈ اور شائقین کے لیے خصوصی سہولیات شامل ہیں
یہ نائٹ ٹورنامنٹ چکوٹھی میں کھیلوں کے فروغ کی ایک مثبت مثال ہے،اور شائقین کو امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاک فوج چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی فائنل میچ پاک فوج کی ٹیم اور کنڈری کھلانہ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا،سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنڈری کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی،

گذشتہ رات اختتام پذیر ہونے والے ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر نے فائنل جیتنے والی،رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، ۔۔۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کے نوجوانوں میں مثبت سوچ اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں

نوجوان کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر بہت سی منفی سرگرمیوں سے دور ہوتے ہیں پاک فوج چکوٹھی میں والی بال ٹورنامنٹ سمیت دیگر کھیلوں کے انعقاد کرکے نوجوانوں کو ایسی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی۔

کمانڈنگ آفیسر نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچز کھیلنے والی ٹیموں سمیت ان تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔
سماہنی ، بدنام زمانہ فیصل آبادی ٹریکٹر چور شفیق شیقا 35 گھنٹوں کے اندر دوبارہ گرفتار

Scroll to Top