عید الفطر کی تیاریاں،ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی کیلئے سکیورٹی و ٹریفک کا نیا پلان جاری

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے چیئرمین بلدیہ سجاول خان اور انتظامیہ کے ہمراہ رات گئے تجارتی مرکز ہٹیاں بالا بازار کا اچانک دورہ کیا اور خوردونوش اور بیکری اشیاء کی جانچ پڑتال کی۔

اس دوران انتظامیہ نے دکانداروں کو جاری کردہ ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کی سخت ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹریفک پلان کے تحت ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ کرایہ وصول کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عید تک بازاروں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ باربرز اور ٹیلرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔۔۔۔چناری، ہٹیاں بالا اور چکوٹھی کے بازاروں میں مال بردار گاڑیوں کے داخلے کیلئے مخصوص اوقات کار کا تعین کر دیا گیا ہے۔

ایک وقت میں بازار میں صرف ایک گاڑی کو ان لوڈ کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ مرغ اور سبزی کے ٹرکوں کو صبح 9 بجے سے پہلے مال اتار کر بازار سے نکلنے کا پابند بنایا گیا ہے۔۔۔۔

اس موقع پر تحصیلدار ممتاز عباسی، نائب تحصیلدار ایاز چغتائی، ایس ایچ او نوید الحسن، ثاقب خان، انجمن تاجران کے ممتاز اعوان، جہانگیر عباسی، صدر پریس کلب زاہد اعوان، جنرل سیکرٹری انصار نقوی، نائب صدر مبارک اعوان، عدنان فاطمی، عمر بھٹی راجپوت، راجہ مظہر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ عید کے موقع پر نظم و ضبط قائم رکھا جا سکے۔۔۔۔۔
تنگ سڑکیں، وادی لیپا کافائربریگیڈ نظام عوام کو سہولیات دینے میں ناکام

Scroll to Top