آزاد کشمیرمیڈیکل کالج مظفرآباد کی تاریخی کامیابی ،ملک بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 فیصد کامیابی حاصل کرلی، جو ادارے کی تعلیمی معیار اور محنتی اساتذہ کی عکاسی کرتی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد نے پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج کی قیادت میں ایک اور سنگ میل عبور حاصل کرلیا۔

ایم بی بی ایس سال چہارم کا مجموعی نتیجہ 98 فیصد رہا پاکستان بھر کے 187 میڈیکل کالجز میں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ملحق کالجز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔والدین اور سول سوسائٹی کی طرف سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے طلباء نے پاکستان بھر کے 187 میڈیکل کالجز میں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ملحق کالجز میں تیسری پوزیشن حاصل کی
تفصیلات کے مطابق ازاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے سال چہارم کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98فیصد نتائج حاصل کر لئے

یونیورسٹی کی تاریخی کامیابی ادارہ کے سربراہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج پروفیسر ڈاکٹرارم گیلانی سربراہ کمیونٹی میڈیسن، اور تمام فیکلٹی ممبران کی شب روز محنت اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔امتحانات میں شریک 103 بچوں میں سے 101 نے شاندار کامیابی حاصل کی جن میں سے 11 بچوں نے ملکی سطح پر امتیازی نمبر/پوزیشنز حاصل کیں۔

امتحانات میں شریک 103 طلباء میں سے 101 نے کامیابی حاصل کی جبکہ کالج نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے تحت منسلک میڈیکل کالجز میں تیسری اور ملک بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے ایک نئی مثال قائم کردی۔

پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تعداد میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارچ 2025 تک ملک میں مجموعی طور پر 187 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز موجود ہیں، جن میں سے 66 سرکاری اور 121 نجی شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

پرنسپل ڈاکٹر عدنان میراج اور ان کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر طلباء، والدین اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے بھرپور مبارکباد دی گئی، جبکہ کالج انتظامیہ نے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
تنگ سڑکیں، وادی لیپا کافائربریگیڈ نظام عوام کو سہولیات دینے میں ناکام

Scroll to Top